( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۰ نتائج (۰سیکنڈ )
بَٹْنا
۱. تقسیم ہونا.
۲. حصے بخرے کیے جانا، حصہ رسد پر حصہ دارو کو ملنا.
۳. ایک طرف سے دوسری طرف ہوجانا ، جیسے : باجا نہ بجاؤ لکھنے میں ہمارا خیال بٹتا ہے.
۴. ابتر ہونا، پریشان ہونا ، متفرق ہونا ، ایک دوسرے سے جدا ہونا.
بَٹْنا
۱. حاصل کرنا، وصول کرنا ، نفع کمانا.
۲. مال فروخت کرنا، سودے کے لیے گاہک لگانا.
بَٹْنا بَٹنا
تاگے یا رسی وغیرہ کے تاروں کو باہم ملانے کے لیے بل دینا ، مروڑنا.
بَٹْنا بَٹْنا
۱. بل پڑنا ، بل کھا کر باہم لپٹ جانا.
۲. بات بنانا ، موقع محل کے مطابق نئی سے نئی تصنیف کرنا.
بَٹْنا
وہ آلہ جس سے رسیاں بٹتے ہیں.
بَٹْنا
سل پر رکھ کر بٹے سے رگڑنا، پیسنا.
بِٹْنا
(سواری) جوے کے سروں کے نیچے لگی ہوئی بالشت لمبی سوا بالشت لمبی کھون٘ٹیوں میں سے ہر ایک جوبیل کی گردن کو باہر نہیں نکلنے دیتیں.
بِٹْنا
پھیلانا ، ڈالنا.
بُٹْنا / بُٹْنَہ
رک : اُبٹن.
بِٹْنی
(عورت کا) سر پستان، چھاتی کا من٘ھ جس سے بچہ دودھ پیتا ہے.
<
۱
۲