( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۲۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
سَن
عرصے اور زمانے کے شُمار کا ایک قاعدہ سال ، برس.
سَن ِ فَصْلی
وہ سال جو فصلوں کے اعتبار سے حِساب کِیا جاتا ہے یہ سن اکبر بادشاہ کے عہد میں رائج ہوا اور شروع میں سن ہجری کے مُطابق تھا لیکن سالِ فصلی شمسی سال ہونے کی وجہ سے بعد میں فرق پڑا.
سَن وار
سال کے حِساب سے ، سال کی ترتیب کے ساتھ.
سَن ِ ہِجْری
وہ قَمری سال جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکۂ معظمہ سے مدینۂ منورہ کو ہجرت فرمانے کی تاریخ سے شروع ہوا.
سَن
ایک مشہور پودا جس کے ریشوں سے سُتلی ، رسّی اور بوریاں وغیرہ بناتے ہیں نیز اس پودے کی چھال ، یہ پودا تین ساڑھے تین ہاتھ اُون٘چا ہوتا ہے اور اس کے پُھول پیلے رن٘گ کے ہوتے ہیں.
سَن سَُپید / سَُفید
سفید بالوں والا بُوڑھا.
سَن سُتالی
(سلائی بٹائی) سن کے پودے کی کچّی شاخ جس کی چھال پُختہ نہ ہوئی ہو ، بُنٹی.
سَن کُکْڑا
سن کے پودے کا پھل (جو ترکاری کے طور پر کھایا جاتا ہے) .
سَن گَلی جائے سُوت کی دین
طاقت ور آدمی ڈریں اور کمزور دلیری کریں.
سَن
فضا میں کسی چیز کے زور سے چلنے کی آواز ، سنسناہٹ.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>