( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۸ نتائج (۰سیکنڈ )
عَرَْق پاش
وہ ظرف جس میں عرقِ گلاب وغیرہ بھر کر چھڑکتے ہیں ، عرق چھڑکنے کا سوراخ دار صراحی نما ظرف.
عَرَْق پاک کَرْنا
پسینہ پون٘چھنا.
عَرَْق ٹَپَکْنا
جسم سے پسینے کے قطرے گرنا.
عَرَْق چِیں
گول ٹوپی جو سر کے پسینے سے محفوظ رہنے کے لیے دستار کے نیچے پہنی جاتی ہے ، اس میں چندوا نہیں ہوتا تھا لیکن اب جو ٹوپیاں اس نام سے مشہور ہیں وہ چندوے دار اڑی کتری کامدار ہوتی ہیں اور دستار کے بغیر ہی پہنتے ہیں.
عَرَْق چِیں
پسینہ پون٘چھنے کا رومال یا کپڑا.
عَرَْق ِ حَیا / خَجالَت
شرمندگی کے باعث آنے والا پسینہ.
عَرَْق خانَہ
حمام.
عَرَْق دان
وہ قرابہ یا برتن جس میں عرق محفوظ کیا جائے.
عَرَْق ِ دو آتَِشَہ
دو دفعہ کا کھینچا ہوا عرق ، عمدہ عرق.
عَرَْق ریز
پسینہ بہانے والا ؛ سخت محنت و نہایت کوشش کرنے والا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>