( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸۰ نتائج (۰سیکنڈ )
مُشکِل آسانی
مشکل آسان کرنے کا عمل ، مشکل کشائی ۔
مُشکِل آنا
مصیبت آنا ، دقت پیش ہونا ۔
مُشکِل آن پَڑنا
مشکل پیش آنا ، دقت یا دُشواری یکایک پیش آنا ۔
مُشکِل بات
پیچیدہ معاملہ ، دقیق امر ، دقت طلب بات ، دُشوار بات ۔
مُشکِل بَچَّہ
(نفسیات) ایسا بچہ جو اچھے طرز عمل سے غیر مطابقت رکھے اور کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا رکھے ۔
مُشکِل بَنانا
دُشوار بنانا ، دُشواری پیدا کرنا ۔
مُشکِل بَن جانا/بَننا
دُشواری یا دقت پیش آنا ۔
مُشکِل پَڑنا
دشواری ، دقت یا مصیبت پیش آنا ۔
مُشکِل پَسَند
۱۔ جسے دقتوں کا سامنا کرنے اور مشکلوں کو حل کرنے میں خوشی حاصل ہو ؛ نظم ، نثر میں مشکل اور ادق الفاظ استعمال کرنے والا ۔
۲۔ مراد : مبہم ، پیچیدہ ۔
مُشکِل پَسَندی
دِقت پسندی ، سختی یا دشواری کو آسان یا سہل سمجھنا ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>