( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
نَظَرَّیہ اِضافی
رک : نظریہء اضافیت ۔
نَظَرَّیہ اِضافِیَّت
طبیعیات) طبیعیات کے انکشافات جو آلات و تجربات کی مدد کے بغیر آئن اسٹائن نے پہلی بار ۱۹۰۵ء میں شائع کیے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ کائنات میں وقت اور فاصلے کی مطلق کوئی حیثیت نہیں ہے ، کائنات غیر محدود نہیں ہے ، کائنات ٹیڑھی ہے جس طرح ہمارا کرۂ ارضی خم دار ہے اور سورج کی شعاعیں جس وقت کسی فلکی جسم کے پاس سے گزرتی ہیں تو کشش ثقل کے باعث ٹیڑھی ہو کر اس طرف مائل ہو جاتی ہیں ۔ (Theory of Relativity) ۔
نَظَرَّیہ اِظہار
(جمالیات) معروف ماہر جمالیات کروچے کے مطابق حقیقی فن پارہ وہ نہیں جو ہمارے سامنے موجود ہے حقیقی فن پارہ تو وہ تھا جو فن کار کے تخیل میں ترکیب پایا تھا اور اس کا تخیل میں ترکیب پانا ہی اظہار تھا ، اس نظریے کے تحت وہ شخص بھی ادیب یا فن کار ہے جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتا اور محض اپنی تخلیقی سوچ سے لطف اُٹھاتا ہے
نَظَرَّیہ اَفلاک
(ہیئت) معروف جرمن فلسفی کانٹ کا نظریہ جس کے تحت کائنات کی تخلیق فطرت کے قوانین پر ہوئی ہے اور فطرت میں ایک میکانکی نظم و ضبط پایا جاتا ہے جس کا عمل اور ردعمل تمام مظاہر پر ہوتا ہے جو کہ ایک مشترک اساس اور ایک لامتناہی قوت کی دلیل ہے
نَظَرَّیہ اَقدار
(فلسفہ) نظری فلسفے کا وہ حصہ جو کائنات میں قدر یا قیمت کے مرتبے اور اس کی ماہیت سے بحث کرتا ہے اور قیمت کی عمومی ماہیت کو دریافت کرنے کی کوشش کرتا ہے (Theory of Value) ۔
نَظَرَّیہ اِلہام
(ادب) یہ نظریہء کہ شاعری کی زبان عام کاروباری اور غیر ادبی زبان سے مختلف ہوتی ہے اور شاعر صاحب ِجذب و جنوں ہوتا ہے اور شاعری اس سے الہامی طور پر سرزد ہوتی ہے ۔
نَظَرَّیہ باز
خیال آرائی کرنے والا ، محض باتیں بنانے والا تصوراتی : مراد بے عمل -
نَظَرَّیہ بازی
بہت باتیں بنانا ، خیال آرائی ، زبانی جمع خرچ (عمل کے مقابل) ۔
نَظَرَّیہ بَدَلنا
نقطہء نظر تبدیل ہو جانا ، خیالات بدل جانا ۔
نَظَرَّیہ بَندی
کوئی نظریہ قائم کرنا ، کوئی نقطہ نظر قائم کرنا ،کسی اصول یا نظریے کا پیروکار ہونا نیز کسی خاص نظریے کا ساتھ دینا ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
>