( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
کُتّا
۱. کلبی نسل کا بھونکنے والا گوشت خور چوپایہ جس کی بہت سی قسمیں ہیں مثلاً جنگلی ، پالتو ، شکاری وغیرہ ، یہ چوکیدار اور سراغ رسانی کا کام بھی کرتا ہے.
۲. کُتے کی طرح پاجی ، ذلیل (ایک طرح کی گالی) .
۳. ایک گھاس جس کے بال کپڑوں پر لپٹ جاتے ہیں اور اس میں خارخار ہوتے ہیں.
۴. (کنایۃً) پیٹ ، غلام اور امرأ کے دروازے کا دربان ؛ رشوت خور وغیرہ جیسے یہ کتّا (پیٹ) ہر وقت کھانے کی فکر میں لگا رہتا ہے ، آدمی پیٹ کا کتّا (غلام) ہے وغیرہ.
۵. طالب ؛ آرزومند ؛ ما نگنے والا ؛ حریص ؛ لالچی .
۶. (مجازاً) وی پُرزہ جو کسی مشین وغیرہ کے دوسرے پُرزوں کو حسبِ ضروری رو کتا ہے ؛ گھوڑا ، گیرہ.
کُتّا بَھونکانا
بیجا اختلاط کرنا ؛ دق کرنا .
کُتّا بَھونکا ہی کَرْتا ہے ، ہاتھی چلا ہی جاتا ہے
دنیا کے کام اٹکتے نہیں چاہے لوگ کچھ بھی کہیں .
کُتّا بَھونکے قافْلَہ سِدھارے
کسی کے رُکاوٹ ڈالنے سے کوئی کام رُکتا نہیں ہے .
کُتّا بَھونکے ، نَہ پَہرے دار جاگے
اصل وجہ یا بنیادی بات پر ایسی ہودشیاری سے کام کرنا کہ رکاوٹ ڈالنے والوں کو خبر ہی نہ ہو.
کُتّا بھی اَپْنی گَلی / اپْنے گَھرمیں شیر ہوتا ہے
اہنے علاقے میں ہر شخص کی جرأت بڑھ جاتی ہے ؛ حمایتوں کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں ، اپنے ٹھکانے پر موجود ہو تو انسان کا حوصلہ بڑھا ہوا ہوتا ہے.
کُتّا
کُتّا بھی بَیٹْھتا ہے تو دُم ہلا کَر بَیٹْھتا ہے
رک : کُتّا بھی دم ہلا کر بیٹھتا ہے .
کُتّا بھی دُم ہِلا کَر بَیٹْھتا ہے
کُتّے تک میں صفائی کا اتنا مادّہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے اپنی دم سے زمین جھاڑ لیتا ہے ، کوئی شخص صفائی کا خیال نہ رکھے تو کہتے ہیں .
کُتّا بھی دُم ہِلا کَر جَگہ صاف کَر لیتا ہے
رک : کتّا بھی دم ہلا کر بیٹھتا ہے .
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>