کُتّا
بھی اَپْنی گَلی / اپْنے گَھرمیں شیر ہوتا ہے
کہاوت
اہنے علاقے میں ہر شخص کی جرأت بڑھ جاتی ہے ؛ حمایتوں کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں ، اپنے ٹھکانے پر موجود ہو تو انسان کا حوصلہ بڑھا ہوا ہوتا ہے.
ملکہ بولی یہ سچ مثل ہے کہی
شیر ہے اپنے گھر میں کتّا بھی
(۱۸۸۵ ، مثنوی عالم ، ۵۷)
یہ جنگ بھی سابقہ جنگ سے کم پُر جوش نہیں ہوتی اس میں فریقین بھی بڑے بڑے زخم برداشت کرتے ہیں مگر کتا بھی اپنی گلی میں شیر ہوتا ہے.
(۱۹۳۲ ، قطب یار جنگ ، شکار ، ۱ : ۲۵۸)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .