( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. گاڑی بَھر آشْنائی کام کی نہیں مَگر رَتّی بَھر ناتاکام آتا ہے

    ذرا سی قرابت بہت سی دوستی پر غالب ہوتی ہے ، وقت پڑنے پر رشتہ دار ہی کام آتے ہیں ، بُرے وقت پر اپنے ہی ساتھ دیتے ہیں.
     

  2. گاڑی بَھرْ کا

    (کنایۃً) خوب موٹا ، جسیم ، لحیم شحیم شخص جو پوری گاڑی میں سمائے.
     

  3. گاڑی پارْک کَرْنا

    موٹر کار وغیرہ کھڑی کرنا ، کنارے لگانا.
     

  4. گاڑی پَٹْری سے اُتَرْنا

    غلط راستے پر چل نکلنا ، راہ سے بے راہ ہونا ، راہ سے بھٹک جانا.
     

  5. گاڑی پَر سَوار ہونا

    گاڑی میں بیٹھنا ، سواری میں بیٹھنا ، سفر پر جانا ، گاڑی میں بیٹھ کر کسی مقام پر جانا.
     

  6. گاڑی پَر ہونا

    گاڑی میں ہونا ، سفر کے لیے گاڑی میں بیٹھنا ، کہیں جانے کے لیے گاڑی پر سوار ہونا.
     

  7. گاڑی پَکَڑْنا

    ریل گاڑی کی روانگی کے وقت سے قبل اسٹیشن پر پہنچنا ؛ جلدی میں ہونا.
     

  8. گاڑی پونچْھ

    گاڑی صاف کرنے والا ملازم ، گاڑی صاف کرنے والا ، گاڑی کی صفائی کرنے والا ، گاڑی دھونے والا.
     

  9. گاڑی ٹَھہَرْنا

    ریل گاڑی کا رُک جانا ، کسی اسٹیشن پر رُکنا.
     

  10. گاڑی جوتْنا

    ۱. گاڑی میں گھوڑا یا بیل لگانا.
    ۲. کرائے پر گاڑی چلانا