( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۶۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۶   ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰   ۲۱   ۲۲   ۲۳   ۲۴       >
  1. جَلالَت پِژُوہ

    عظمت والا ، شان وشوکت والا ، رعب داب والا
     

  2. جَلالَت شِعار

    جلالت والا ، رعب و عظمت والا ۔
     

  3. جَلالَت مَآب

    کلمۂ تعظیم جو عموماََ بادشاہوں وزیروں وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتاہے ۔
     

  4. جَلالَت مَآبی

    جلالت مآب (رک) کا اسم کیفیت ، بادشاہی ۔
     

  5. جَلالَہ

    مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کے عہد کا سکہ (چوکور شکل کا چان٘دی کا روپیہ) جو اس کے عہد میں رائج تھا ۔
     

  6. جَلّالَہ

    بکری کا بچہ جو کتیا کے دودھ سے پرورش پایا ہو اسکا حکم جلالہ کا ہے کہ کھانا اُس کا مکروہ ہے اور جلالہ اس کو کہتے ہیں جو گندگی کھائے ۔
     

  7. جَلالی

    ۱۔ جلال (رک) سے منسوب یا متعلق ، جلا ل والا ، بزرگی والا۔
    ۲۔ (i) دعاء عمل یا تعویذ جس میں شان قہاری ظاہر ہونے کی خواہش ہو ۔
    (ii) وہ صفت الہٰی جس میں شان غضب کا اظہار ہو ، ( جمالی کی ضد ، جیسے قہاری) .
    ۳۔ (تصوف) درویشوں کے ایک طریقے اور سلسلے کا نام جو سید جلال الدین بخاری سے منسوب ہے ، جلالیہ ۔
    ۴۔ (i) شمسی مہینوں کے نام جو جلال الدین ملک شاہ سلجوقی کی تاریخ تخت نشینی سے منسوب کیے جاتے ہیں ، ان کے نام اور مترادف ان٘گریزی مہینے یہ ہیں : بہمن (جنوری) ، اسفندار (فروری) ، فروردین (مارچ) ، اردی بہشت (اپریل) ، خرداد (مئی) ، تیر (جون) ، مرداد (جولائی) ، شہر یور (اگست) ، مہر (ستمبر) ، آبان (اکتوبر) ، آذر (نومبر) ، دے (دسمبر)
    (ii) بعض کے نزدیک ماہ فروردین سے مراد ہے ۔
    (iii) ماہ الہٰی جو جلال الدین محمد اکبر بادشاہ کی تاریخ سے منسوب ہے اور تحویل آفتاب کا زمانہ ہے
    ۵۔ غضبناک ، خطرناک ، خوفناک ، ہیبت ناک ، پر حشمت ۔
     

  8. جَلالی

    عمدہ قسم کے گیہوں کی مختلف اقسام میں سے ایک جس کا رن٘گ سرخی مائل اور دانہ لمبا ہوتا ہے ، اس سے اکثر روا نکالا جاتا ہے۔
     

  9. جَلالی

    رک : جلال ۔
     

  10. جَلالی اِسْم

    جلالی وظیفہ(رک) میں پڑھا جانے والا خدا کا نام ۔