( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰   ۲۱   ۲۲   ۲۳   ۲۴   ۲۵       >
  1. نام سُن کَر ِجینا

    بے حد چاہنا ۔
     

  2. نام سُننا

    ۱ ۔ صرف نام سے واقف ہونا ، صورت آشنا نہ ہونا ۔
    ۲ ۔ شہرت سننا ۔
     

  3. نام سُننے سے رَونگٹے کَھڑے ہونا

    کسی سے بہت ڈرنا
     

  4. نام سے

    ۱ ۔ نام کے ساتھ ، لقب یا خطاب کے ساتھ ، نام سے موسوم ۔
    ۲ ۔ نام لے کر ، کی طرف سے ؛ نام پر ۔
    ۳ ۔ نام کی بدولت ، نام کے طفیل میں
    ۴ ۔ بہانے سے ، حیلے سے ، آڑ میں
    ۵ ۔ نام کے سننے سے ، نام سن کر ۔
    ۶۔ لقب سے ، خطاب سے ۔
    ۷۔ نام لینے سے ۔
    ۸ ۔ نام نہاد ؛ منسوب
     

  5. نام سے اِختِلاج ہونا

    نام سن کر خوف زدہ ہو جانا ؛ نام سن کر طبیعت مکدر ہو جانا ، اچھا نہ لگنا ۔
     

  6. نام سے آشنا ہونا

    تھوڑی سی واقفیت ہونا ۔
     

  7. نام سے آنا

    مروّت سے آنا ، نام سُن کے آنا ۔
     

  8. نام سے بُخار چَڑھ آنا/چَڑھنا

    نہایت خوف زدہ ہونا ، بہت زیادہ ڈر جانا ۔
     

  9. نام سے ِبکنا

    کسی چیز کی اس کی شہرت کی وجہ سے نہایت قدر ہونا ، نام کی شہرت کے باعث زیادہ فروخت ہونا
     

  10. نام سے بیزار ہونا

    سخت متنفر ہونا ، نام تک سننا گوارا نہ ہونا ، سخت ناپسند کرنا ۔