( تاریخی ا ُصول پر )


نام سے (۔۔۔ی مج) م ف  

۱ ۔ نام کے ساتھ ، لقب یا خطاب کے ساتھ ، نام سے موسوم ۔
۲ ۔ نام لے کر ، کی طرف سے ؛ نام پر ۔
۳ ۔ نام کی بدولت ، نام کے طفیل میں
(فرہنگ آصفیہ ؛ نوراللغات) ۔
۴ ۔ بہانے سے ، حیلے سے ، آڑ میں
(فرہنگ آصفیہ) ۔
۵ ۔ نام کے سننے سے ، نام سن کر ۔
۶۔ لقب سے ، خطاب سے ۔
۷۔ نام لینے سے ۔
۸ ۔ نام نہاد ؛ منسوب
(فرہنگ آصفیہ ؛ جامع اللغات) ۔