جو جانور کسی مخلوق کے نام کا ٹھہرائے وہ جانور حرام ہے اور ناپاک ۔
(۱۸۳۰ ، تقویۃ الایمان ، ۴۶) ۔
نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا
کام میں میرے ہے ، جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا
باقی رہا نہ فرق حلال و حرام کا
دیتے نہیں فقیر کو مولیٰ کے نام کا
دلی کی سلطنت پر جب زوال آیا اور بادشاہ نام کے بادشاہ رہ گئے تو وہاں کے شعرأ اور شرفأنے لکھنؤ کا رخ کیا ۔
(۱۹۳۵ ، چند ہم عصر ، ۲۸۲) ۔
احمد شاہ بادشاہ ہوا لیکن وہ نام کا بادشاہ تھا ۔
(۱۹۸۵ ، جہان میر ، ۷۳) ۔
ہو گیا احمد ہی اپنے میم مظہر سے احد
اس میں کچھ پروا نہیں ہے نام کا پردا کیا
اُس نے اتنا راستہ طے کر لیا ہے کہ باقی کا راستہ بس نام ہی کا رہ گیا ہے ۔ (۱۹۴۰ ، ہم اور وہ ، ۵۶) ۔
(۱۸۳۸ ، نصیر دہلوی ، چمنستان سخن ، ۲) ۔
دریائے محبت بے ساحل اور ساحل بے دریا بھی ہے
جو موج ڈبو دے ساحل ہے ، یوں نام کا ساحل کوئی نہیں
(۱۹۴۱ ، فانی ، ک ، ۱۶۰) ۔ ۔۔۔۔۔ وہاں روشن پور نام کا چھوٹا سا گاؤں آباد ہوا ۔
(۱۹۹۴ ، نگار ، کراچی، اکتوبر ، ۱۰) ۔
پَردار ہوتی گربہء مسکیں کہیں اگر
دنیا میں چڑیا نام کا اک چھوڑتی نہ پَر
