گھر اُجالا تم کوں کرنا ہو اگر احسان کا
تو دیا جو کچھ کہ ہو پھر نام اوس کا لو نہیں
بلکہ نہ لے دعائِ قدح کا بھی منہ سے نام بالفرض گر وہی ہو دعائوں میں مستجاب
(۱۸۵۴ ، ذوق ، د ، ۳۰۳) ۔
بیمارِ محبت ہوں نہ لو نام دوا کا
اُس بت کو پلا دو جو ہے کچھ خوف خدا کا
آپ کا یہ حال ہے کہ آنے کا نام بھی نہیں لیتے اور گھر سے نکلتے ہی نہیں ۔
(۱۹۰۷ ، محسن الملک ، مکاتیب ، ۱ : ۴۰) ۔
صبح کے دو بج گئے اور جہاز کہیں رکنے کا نام ہی نہ لیتا تھا ۔
(۱۹۸۹ ، قصے تیرے فسانے میرے ، ۱۵۴) ۔
جو اب کہ چھوڑے مجھے غم تری جدائی کا
تمام عمر نہ لوں نام آشنائی کا
اے پری وش ترے عاشق کا جو دیکھے احوال
نام بھی عشق کا پھر کوئی بشر لے نہ سکے
کہا لوں گا نہ اپنے کام کا نام
تو کہے گا سو دوں گا میں پیغام
نجومی اور رمالوں نے ایسا کچھ کمایا کہ طالع سعد و نحس ہرکس و ناکس کے دیکھنے کو ننگ جان کر نجوم و رمل کا پھر نام نہ لیا ۔
(۱۸۴۵ ، حکایت سخن سنج ، ۸) ۔
مگر اس نیک بخت نے پھر سحری کا نام نہ لیا ۔
(۱۹۱۹ ، جوہرِ قدامت ، ۵) ۔
