نام باقی نہ رکھنا ، نشان غائب کر دینا ، نشانی مٹانا ، خاتمہ کر دینا ۔
آپ گنوایا دیکھ تمام
تو ان کھویا اپنا نام
(۱۶۴۰ ، راول ، کشف الانوار ، ۸) ۔
کدورت کا اب نام کھویا گیا
دلِ لالہ سے داغ دھویا گیا
(۱۷۳۹ ، کلیات سراج ، ۸۶) ۔
چور اوچکوں کا ملک سے نام کھو دیا ہر ایک بندئہ خدا دروازہ کھول کر چین سے سونے لگا ۔
(۱۸۶۱ ، فسانہء عبرت ، ۳۷) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .