رک : نام روشن کرنا ؛ گم نامی کی حالت سے نکالنا ، یاد تازہ کرنا۔
رات کو خواب میں لیلیٰ نے کہا بندی سے
تو نے پھر زندہ مرا نام کیا میرے بعد
(۱۸۷۹ ، جان صاحب ، د ، ۱۳۳) ۔
اکبر نامے کے چند باتصویر اوراق ہیں جو ابوالفضل کا نام زندہ کر رہے ہیں ۔
(۱۹۴۶ ، شیرانی ، مقالات ، ۱۱) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .