علامہ مرحوم کی انھیں دو آرزوئوں کو بعد میں تحریک پاکستان کا نام ملا ۔
(۱۹۹۳ ، اُردو نامہ ، لاہور ، جولائی ، ۲۲) ۔
۲۔ نام پڑ جانا ، کسی فضول نام سے مشہور ہو جانا ۔
اہل ِہمت کے لیے کام بہت ملتے ہیں
کام کے ساتھ مگر نام بہت ملتے ہیں
(۱۹۸۱ ، حرف دل رس ، ۱۰۴) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .