۱۔ بالکل نہیں ، ذرا بھی نہیں ،کچھ نہیں ، انکار میں بولتے ہیں
(محاورات ِہند) ۔
۲۔ برائے نام بھی نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، ناپید ہے ۔
ساقی کہیں جگہ ہمیں آرام کو نہیں
ہو کیا ہواے مے کہ ہوا نام کو نہیں
(۱۸۵۶ ، کلیات ظفر ، ۴ : ۸۲) ۔
ان کے ہاں تن آسانی اور عیش طلبی نام کو نہیں تھی ۔
(۱۹۹۹ ، قومی زبان ، کراچی ، مئی ، ۳۰) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .