جپنا زباں سے نام تیرا ہم کو اس ہوا
تسبیح کا نہ شوق نہ زنار کا ہلاس
گانا بجانا کچھ کام نہیں اپنا ، لیکن ہر طرح سے ہر کا نام ہمیں جپنا ۔
(۱۸۰۲ ، نثر بے نظیر ، ۱۱۰) ۔
جپتے ہیں اوس کے نام کو ہم سے ہزارہا
تسبیح اپنے یار کی ہے کس شمار میں
بس حب ِوطن کا جپ چکے نام بہت
اب کام کرو ، کہ وقت ہے کام کا یہ
اقلیم سخن نام مرا جپتا ہے
کیوںلکھنؤ اپنے بھاڑ میں تپتا ہے
سردار جی نے سونے سے پہلے گرو نام جپا اور ہاضمہ کی دوا کھائی ۔
(۱۹۸۹ ، ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری کے افسانے ، ۱۶۵) ۔
اُلفت نے دکھائے زور اپنے
بس نام لگی اوسی کا جپنے
ہر طرف سے جو ٹوٹتی ہے آس
آدمی ھر کا نام جپتا ہے
ایک بدبخت ٹوٹے ہوئے کھنڈر میں ان کا نام جپنے والی اپنی زندگی کے دن ٹیر کر رہی ہے ۔
(۱۹۳۶ ، ستونتی ، ۳۶) ۔
سب کام سونپ اُس کو جو کچھ کام بھی چلے
جپ نام اُس کا صبح کو تا نام بھی چلے
کوئی سجدہ کرتا تھا ، کوئی جھکا ہوا کھڑا تھا ، کوئی آپ کا نام جپتا تھا ۔
(۱۹۰۲ ، طلسم نوخیز جمشیدی ، ۳ : ۸۱) ۔
اس معزز گھر خانہء کعبہ کے پاس ۔۔۔۔۔ اپنے بچے لا کر بسائے ہیں کہ تیرا نام جپیں ۔
(۱۹۳۴ ، قرآنی قصے ، ۴۹) ۔
