دفتر یا رجسٹر میں نام درج کرانا ، شمار کرانا ؛ کسی ُزمرے میں اپنے کو شامل کرانا (نام لکھوا کر یا حرکات و سکنات سے) ۔
امانت روح کی چھنوا کے عزرائیل سے تو نے
ہمارے نام کو لکھوا دیا بے اعتباروں میں
(۱۸۴۶ ، آتش ، ک ، ۱۰۳) ۔
لذت ِدردِ محبت جو مریضوں سے سنیں
نام لکھوائیں مسیحا ترے بیماروں میں
(۱۹۰۰ ، دیوان حبیب ، ۱۷۳) ۔
اُسے اُمید تھی کہ چندر کالج میں نام لکھوائے گا ۔
(۱۹۹۰ ، ظلمت نیم روز ، ۲۸۰) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .