دیا رقیبوں کو تم نے پیام نام بنام
مری طرف سے بھی پہنچے سلام نام بنام
گھر کے ایک ایک بچہ کو نام بنام پوچھا ۔
(۱۹۰۸ ، صبح زندگی ، ۲۲۰) ۔
جب آدمی ہر ایک کو نام بنام جانتا ہو تو ان کی موت پر ایسا لگتا ہے جیسے اپنے دل کا ایک ٹکڑا کٹ کر گر گیا ۔
(۱۹۷۰ ، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ) ، ۶۵۱) ۔
میں ان سب کا شکریہ ۔۔۔۔۔ نام بنام قدرے تفصیل سے ادا کر چکا ہوں ۔
(۱۹۹۴ ، ڈاکٹر فرمان فتح پوری (حیات و خدمات) ، ۲ : XIII) ۔
