کہتے ہیں سب یہ رہا آوارہ بعد قتل بھی
ہوگئی کتنی مری نام آوری تشہیر سے
ایک شخص ہے کہ اُس کی عزت اور نام آوری جمہور کے نزدیک ثابت اور متحقق ہے ۔
(۱۸۶۱ ، خطوط غالب ، ۵۸) ۔
ہمارا لغو اور فضول تمدن ، ہماری قابل نفرت نام آوری ہم سے اِس افلاس و ضرورت کے وقت میں بھی فیاضی کراتی ہیں ۔
(۱۹۰۴ ، عصر جدید ، اگست ، ۳۳۱) ۔
وہ شہرت و نام آوری ، مال غنیمت کے حصول یا وسیع سلطنت قائم کرنے کی خواہش کی بنا پر جنگ نہیں لڑ رہے تھے ۔
(۱۹۸۹ ، برصغیر میں اسلامی کلچر ، ۱۲۶) ۔
[ نام آور + ی ، لاحقہء کیفیت ] ۔
