اس قدر روتے ہو جو دیدۂ تر
کیا مرا نام ڈبوتے ہو تم
تھا طواف میکدہ سے پہلے واجب دورِ جام
زاہدوں نے نام توبہ کا ڈبویا اور بھی
مگر بندئہ خدا دلی کا نام تو نہ ڈبوئو ۔
(۱۹۵۲ ، افشاں ، ۳۲۳) ۔
میرا رنگ روپ تج پچھل میں کھویا
میں ننگ و نام تجھ کارن ڈبویا
ہاتھ کیا آبروئے حسن سے دھویا تم نے
بحر عالم میں غرض نام ڈبویا تم نے
کیوں کہہ کے یہ نام ہے ڈبوتا
اے کاش میں خلق ہی نہ ہوتا
پریوں کا ننگ و ناموس تو نے کھویا ہے اور کل کا نام ڈبویا ہے ۔
(۱۸۰۳ ، گل بکائولی ، ۴۷) ۔
لب خشکیدہ نے اپنے گھٹایا رتبہ ہاموں کا
ہمارے دیدئہ تر نے ڈبویا نام جیحوں کا
آنکھوں نے رو کے نام ہی بالکل ڈبو دیا
گنگا کا ، گھاگھرا کا ، اٹک کا ، چناب کا
اپنی طلب کا نام ڈبونے کیوں جائیں میخانے تک
تشنہ لبی کا اک دریا ہے شیشے سے پیمانے تک
وہ گھولتا ہے تخلص کو لکھ کے پانی میں وہ میرے نام کو اس طرح سے ڈبوتا ہے
(۱۹۰۵ ، داغ ، یادگار داغ ، ۱۳۶) ۔
