پکاریا کہ اے نامور مہتراں
بولو نام اپنا بنام آوراں
سلطان صاحب نصیب اور بادشاہ نام آور تھا ۔
(۱۸۰۳ ، گنج خوبی ، ۱۲۱) ۔
بڑے بڑے معزز اور نامی مسلمانوں کی سکونت سے صوبہء بہار ۔۔۔۔۔ ہندوستان کے اکثر شہروں سے زیادہ نام آور ہے ۔
(۱۸۷۳ ، مکمل مجموعہء لکچرز اسپیچز ، ۷۸) ۔
حیدرآباد کا تو گویا ’’لوکل کاغذ ‘‘ سمجھا جاتا ہے بلکہ لوکل پرچوں سے بھی زیادہ خدمات دکن میں نام آور ہے ۔
(۱۹۳۶ ، ریاض خیرآبادی ، نثر ریاض ، ۱۸۹) ۔
مختصر یہ کہ گمنام و نام آور تلامذہ کا حال دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ مومن کی بھٹی میں شراب عشق کے طالب بہت آئے ۔
(۱۹۹۰ ، نگار ، کراچی ، اگست ، ۵۲) ۔
[ نام + ف : آور ، آوردن = لانا ] ۔
