نام ہی قائم کا گیا ہے نکل
ورنہ کچھ اتنی تو لیاقت نہیں
جو کوئی من چلے کام میں ٹک کرے
تو جرأت سے اُس کا بڑا نام نکلے
وحشت میں جب سے نام ہمارا نکل گیا
جنگل سے قیس بادیہ پیما نکل گیا
مارا عاشق کو تو کیا کام تمہارا نکلا
ہمیں کیا کام بُرا نام تمہارا نکلا
شاہدہ کا نام ایسا نکل گیا ہے کہ سب کانوں پر ہاتھ دھرتے ہیں ۔
(۱۹۱۹ ، جوہر قدامت ، ۵۵) ۔
یہ مانا کہ گھر سے نہ نکلیں گے وہ
مگر نام ان کا نکل جائے گا
دم باز ، حیلہ ساز ، دغا باز ، خود غرض
کیا کیا تمہارے نام مری جاں نکل گئے
نام اپنا مہر وحشی عریاں نکل گیا
پہنا جو پیرہن تو گریباں نکل گیا
چوری گیا ہے رات کوئی میکدے سے خم
نکلا ہے نام زاہد شب زندہ دار کا
جب ان کا نام نکلا اور فرمایشوں کی بھرمار ہوئی تو انہیں اکثر فرمایشوں کی تعمیل سے انکار ہی کرنا پڑا ۔
(۱۹۲۴ ، بانگ درا (دیباچہ) ، ک) ۔
