حاتم اپنی قوم کا فقط رئیس تھا ، جن نے ایک سخاوت کے باعث یہ نام پیدا کیا ۔
(۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۷۲) ۔
آسماں تو آسماں ہی رہ گیا نام تو نے فتنہ گر پیدا کیا
(۱۸۸۴ ، آفتاب داغ ، ۴) ۔
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کرنے
مولانا حسرت موہانی نے اس بارے میں وہ نام پیدا کیا کہ اصلاحی رنگ کے موجد ہونے کا ان پر دھوکہ ہونے لگا ۔
(۱۹۵۳ ، دیوان صفی (مقدمہ) ، ۲۵) ۔
طالب علم رضا کاروں نے جنگ آزادی کے زمانے میں بہت اچھے کام کیے اور بڑا نام پیدا کیا ۔
(۱۹۹۱ ، تعلیم و تعلم میں انقلاب کیوں اور کیسے ، ۶۷) ۔
