نام مٹانا (رک) کا لازم ، نام اور تذکرہ باقی نہ رہنا نیز آثار ختم ہونا ، فنا ہونا ۔
دورئہ خط ِروئے قاتل میں
مٹ گیا نام زہر قاتل کا
(۱۸۶۷ ، رشک (نوراللغات)) ۔
کام آیا نہ خاک دام سنبل
مٹ جائے بلا سے نام سنبل
(۱۸۸۷ ، ترانہء شوق ، ۵۹) ۔
آدھی عمر ایسی ہی سرائے ہوتی ہے جس کی دیواروں پر لکھے نام مٹ جاتے ہیں ۔
(۱۹۸۷ ، باتوں کی بارش میں بھیگتی لڑکی ، ۵۵) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .