( تاریخی ا ُصول پر )


نام کَرنا محاورہ  

۱ ۔ (i) شہرت پانا ، مشہور ہونا ، نام پیدا کرنا نیز بدنام ہونا ، رسوا ہونا ۔
(ii) نام مشہور کرنا ، نام کو شہرت دینا ، ڈھنڈورا پیٹنا ۔
۲ ۔ کارِ نمایاں کرنا ، کارنامہ انجام دینا ۔
۳ ۔ یادگار چھوڑ جانا ، نشانی چھوڑ جانا ، یاد چھوڑ جانا ، ذکر باقی رکھنا ۔
۴ ۔ نام رکھنا ، نام تجویز کرنا ، نام سے پکارنا ، نام سے مشہور کرنا ، پکارنا ، کہنا ۔
۵ ۔ کسی پر الزام لگانا ، کسی کو ذمے دار ٹھیرانا ، نام لینا ، کسی کو قصور وار ٹھیرانا ۔
۶ ۔ کسی سے مخصوص یا وابستہ کرنا ، کسی کے سپرد کرنا ، کسی کو دے ڈالنا ۔
۷ ۔ جھوٹ موٹ کچھ کرنا ، دکھاوے کے لیے یوں ہی سا کچھ کرنا ، برائے نام کرنا ۔