( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات ڈالْنا
۱. کسی معاملے کو لوگوں یا پنچوں کے روبرو فیصلے کے لیے پیش کرنا .
۲. (عو) بات نہ ماننا ، التجا ٹال دینا
۳. ایک کی ذمے داری دوسرے کے سر مڑھنا.
بات ڈُبونا
بھرم ، وقار یا اعتبار کھونا ، بات کی سبکی کرنا ، کام بگاڑ دینا.
بات ڈَھال کے کَہْنا
اشارے کناے میں کہنا
بات ڈھالْنا
ایک کی غلطی دوسرے کے سر مڑھ دینا ، ایک کی بات کو دوسرے کے ذمے ڈال دینا ، الزام رکھنا .
بات ڈَھلْنا
الفاظ کا لبوں پر آنا ، ادا ہونا.
بات ذِہْن پَر چَڑھنا
کوئی بات خیال میں آنا.
بات ذِہْن سے اُترنا
کوئی بات بھول جانا ، دھیان سے جاتی رہنا.
بات ذِہْن میں بَیٹْھنا
بات کا دلنشین ہونا ، منصوبے کا گٹھنا .
بات رَد کرنا
کسی کی بات کو قبول نہ کرنا ، تجویز یا راے کے خلاف کرنا ، کسی کی خواہش کا انکار کرنا.
بات رَفْت گُزَشْت ہونا
کسی امر کا بھول میں پڑجانا ، کسی بات کا دب جانا، موقع نکل جانا.
<
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
>