۱. کسی معاملے کو لوگوں یا پنچوں کے روبرو فیصلے کے لیے پیش کرنا .
چار میں جو بات ڈالی جاۓ گی
شاخ اک اس میں نکالی جاۓ گی
(۱۹۲۴، ثمرۂ فصاحت ، ۴۸۲)
۲. (عو) بات نہ ماننا ، التجا ٹال دینا
( ماخوذ : اللغات ، ۱ : ۵۰۲ ) .
۳. ایک کی ذمے داری دوسرے کے سر مڑھنا.
انھوں نے محکمۂ موسمیات پر بات ڈالی کہ ہم تو جو کچھ کرتے ہیں ان کی پیشین گوئی سن کر کرتے ہیں.
(۱۹۶۷، روزنامہ ’ جنگ ، کراچی ، ۷ اگست ، ۹)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .