۱. گفتگو کا رخ پھیر دینا ، باتوں کا رخ کسی اور طرف موڑ دینا ، کہتے کہتے کچھ اور کہنے لگنا.
اب مجھ اپنی غلطی کا احساس ہوا ، فوراً بات بدلی .
(۱۹۳۱ ، محمد علی ، ڈائری ، ۲ : ۵)
۲. کہہ کے مُکَرنا، بات کو دوسرے معنی پہنانا ، کہے سنے کے خلاف کرنا.
باوفا کہہ کے بیوفا نہ کہو
کیوں بدلتے ہو ایسی پیاری بات
(۱۹۰۵ ، یاد گار داغ ، ۱۴۸)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .