بات
زَبان یا مُن٘ھ سے نِکَلْنا اور پَرائی ہو جانا
محاورہ
کسی بات کا مشہور ہو جانا ، کسی معاملے کی تشہیر کو روکنا قابو سے باہر ہو جانا.
زباں سے بات نکلی اور پرائی ہو گئی ، سچ ہے
عبث ، اشعار کو کرتے ہیں ہم تشہیر پہلے سے
(۱۸۷۰، الماس درخشاں ، ۲۸۵)
افشاے راز سے مری تقدیر سو گئی
منہ سے جو بات نکلی پرائی وہ ہو گئی
(۱۹۱۷، غزلیات شبیر ( شبیر خاں ) ، ۸۷)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .