۱. نکتہ چینی کرنا ، اعتراض جڑنا ، گرفت کرنا ، کسی شخص کو اسی کے قول سے قائل کرنا.
منج جیو کی آرزو کوں بندھے موسیتیں پیا
دوتن کی بات پکڑے ہے یک روسیتیں پیا
(۱۶۱۱، قلی قطب شاہ ، ک ، ۲ : ۱۰)
ایسے ہی مرد بات پکڑ لیتے اور حیلہ ڈھونڈتے ہیں .
(۱۹۲۴ ، انشاے بشیر ، ۱۸۲)
۲. کسی ایک بات پر اڑ جانا اور کوئی دوسرا پہلو نہ دیکھنا .
صغرا نے کہا صاحبو کیا کرتے ہو گفتار
اک بات پکڑلی کہ یا بیمار ہے بیمار
(۱۸۷۵ ، دبیر ، دفتر ماتم ، ۳ : ۵۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .