۱. نیا نکتہ نکالنا ، نیا گوشہ دریافت کرنا ، نیا پہلو سامنے لانا.
ہر بات میں نئی بات پیدا کیجئے
(۱۸۸۳ ، دربار اکبری ، ۱۲۹)
لسان العصر بولے کہ جی کیا بات آپ نے پیدا کی ہے .
(۱۹۵۴ ، اکبر نامہ ، عبد الماجد ، ۳۳)
۲. کمال حاصل کرنا ، تاثیر حاصل کرنا.
اتنی تو بات ضبط پیدا کرے کوئی
وہ خود کہیں کہ عرض تمنا کرے کوئی
(۱۹۰۳ ، نظم نگاریں ، جلال ، ۱۹۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .