۱. کسی بات سے درگزر کرنا ، بات کو سن کر برداشت کرنا.
وہ کیوں سن کے پی جائیں غیروں کی بات
یہ ہیں زہر کے گھونٹ شربت نہیں
(۱۸۹۲ ، مہتاب داغ ، ۱۰۹)
جو بات سن کر پی جاے وہ عالی ظرف گمبھیر ہے .
(۱۹۶۱ ، اردو زبان اور اسالیب ، ۳۶۸)
۲. بات کو ٹال جانا ، سنی ان سنی کردینا.
ہمارے درد کی دارو اگر کچھ ہے تو دارو ہے
یہ سب کچھ سن کے ساقی بات پی جانے سے کیا حاصل
(۱۷۵۵، یقین ، د ، ۲۸)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .