۱. کسی بات کی ڈگی پیٹنا ، کسی امر کو شہرت دینا ، مشہور کرنا.
تمھیں نے . . . بات کو پھیلا دیا ورنہ ہم تین آدمیوں کے سوا کسی کو بھی اس بات کی خبر نہ تھی .
(۱۹۵۸ ، مہذب اللغات ، ۲ : ۱۷۱)
۲. بات کو طول دینا ، تشریح و تفصیل میں جانا.
اگ چاہو تو تم اس بات کو زیادہ پھیلا سکتے ہو.
(۱۹۳۲ ، رسالہ نبض ، کبیر الدین ، ۲۶)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .