۱. کسی کی گفتگو کے اثنا میں بول اٹھنا ، قطع کلام کرنا ، بات کاٹنا (رک).
عاشق کی بات توڑنے کو اس میں ٹوٹ نئیں
عاشق کے دل اوپر جو گزرتا سو جھوٹ نئیں
(۱۶۳۵ ، سب رس ، ۱۵۹)
ہر بات میں دخل دیتی ہے ، منہ سے بات توڑے لیتی ہے .
(۱۹۰۱ ، راقم ، عقد ثریا ، ۳۲)
۲. بات رد کر دینا ( قدیم ، دل وغیرہ کے ساتھ مستعمل ).
مصقلانا کر کے ، کالا چھوڑمت
بات اتنی دل کی میری توڑمت
(۱۷۵۳، ریاض غوثیہ ، ۲۳)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .