سن کے چپ رہنا ، اِس کان سن کے اُس کان سے اڑا دینا ( تعمیل سے پہلو تہی کرنے یا مسئلے کو ختم کرنے یا جھگڑا رفع دفع کرنے کی غرض سے ).
لال نے رونے کا سبب پوچھا
ٹال دی بات کچھ نہ اس نے کہا
(۱۸۰۳ ، طوطی نامہ ، حسرت (جعفر علی) ، ۱۱۶)
اب آپ ہاں ہوں نہ ملائیے گا ، بات ٹال جائیے گا.
(۱۸۸۰، فسانۂ آزاد ، ۱ : ۱۳۶)
سوال وصل پر ، ظالم نے کس صفائی سے
عدو کے ہجر کا افسوس کر کے ٹالی بات
(۱۹۳۶ ، شعاع مہر ، ۳۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .