۱. کسی کی بات میں قطع و برید کر دینا ، کچھ دہرانا اور کچھ اڑا دینا ، بات میں تحریف کرنا
یو خدا کی بات ہے ، اسے توں نکو کتر .
(۱۶۳۵، سب رس ، ۱۲۵)
تیز گفتاری عاشق سے یہ ہے ان کو گلا
کیا بری خو ہے تری بات کتر دیتی ہے
(۱۸۹۲، شعور ( نوراللغات ، ۱ : ۵۰۶ ))
۲. ( کسی کے ) سلسلۂ کالم کو خوبصورتی سے قطع کرکے اپنی بات کہہ دینا .
کیا وصل کی شب کاٹی ہے فقرے ہی بتا کر
سچ ہے کہ تمھیں بات کترنا نہیں آتا
(۱۹۰۵، دیوان انجم ، ۷)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .