۱. معاملہ برعکس ہونا ، حالات کا مخالف رخ اختیار کرنا.
دوڑتی ساتھ چلے جائے گی مجنوں اس کے
بات الٹ جائے گی محمل میں جو لیلیٰ ہو گا
(۱۸۹۹ ، دیوان جی ، ۱۰)
۲. رد کرنا، تردید کرنا کافی جواب دینا .
جو کچھ کہو ، برعکس کوئی کہہ نہیں سکتا
کیا تاب ہے ، اولٹے جو کوئی بات تمھاری
(۱۸۹۷، کلیات منیر ، ۱ : ۲۵۴)
۳. کہہ مکرنا.
تم سب کے سامنے کہہ چکے اب بات الٹنے سے کیا ہوتا ہے .
(۱۹۲۴، نوراللغات ، ۱ : ۴۹۴)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .