بات
مُن٘ھ سے نِکْلی پَرائی ہوئی / ہَزار میں پَڑی
کہاوت
راز گر کسی سے بھی کہہ دیا گیا تو پھر وہ مشتہر ہو جاتا ہے.
آگے کسی کے بات نہ کہیے کہ ہے مثل
ہو جاتی ہے نکلتے ہی منہ سے پرائی بات
(۱۸۲۴، مصحفی ، انتخاب رامپور ، ۷۲)
راسخ کا رنگ طبع اڑاتی ہیں بلبلیں
پڑتی ہے بات منہ سے نکل کر ہزار میں
(۱۸۹۵ ، راسخ دہلوی ، د، ۲۰۰)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .