( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پَر/ پَہ کَہے سو مُوچھ/مُونچھ کا بال
مرد وہی ہے جو بلا لحاظ سچ بات صاف کہہ دے
مُنہ پَر کی ساری باتیں ہیں
سب ظاہرداری کی باتیں ہیں ، جو کچھ زبان پر ہے سب دکھاوے کے طور پر ہے ، ظاہر و باطن یکساں نہیں ۔
مُنہ پَر کی مَکّھی بھی نَہ اُڑانا
بہت آسان کام بھی نہ کرنا ، بہت کاہل اور اپاہج ہونا۔
مُنہ پَر کھانا
۱۔ تلوار ، تھپڑ وغیرہ کی ضرب چہرے یا گالوں پر لگنے دینا ؛ (مجازا ً) بہادری سے مقابلہ کرنا ۔
۲۔ چھینٹوں وغیرہ کو چہرے پر لگنے دینا یا برداشت کرنا ۔
مُنہ پَر کَھری کَھری کَہنا
منھ در منھ تلخ باتیں کہنا ، کسی کے منھ پر اس کو صاف بُرا کہنا ۔
مُنہ پَر کُھلنا
۱۔ زیب دینا ، شایان ہونا ۔
۲۔ سامنے آنا ، علم ہونا ، راز افشا ہونا
مُنہ پَر / پَہ ، کِھیل اُڑ کے نَہ جانا
کچھ نہ کھانا ، بالکل نہ کھانا ، منھ تک کھانے کی کوئی چیز نہ جانا ۔
مُنہ پَر گالی دینا
سامنے گالی دینا ، صاحب معاملہ کی موجودگی میں گالی دینا ۔
مُنہ پَر گرم ہو کے آنا
کسی بزرگ کی شان میں گستاخی کرنا ، شوخ چشمی سے مقابلہ کرنا ، بڑے کے مقابل ہوجانا ، نہایت غصہ یا بدتمیزی سے پیش آنا ۔
مُنہ پَر گرم ہونا
رک : منھ پر گرم ہو کے آنا
<
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
>