( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام کا ایک
آفت کا پرکالا ، بہت چالاک نیز وعدے کا پکا نیز ضدّی (عموماً لفظ ’’ اپنے ‘‘ کے ساتھ مستمل)
نام کا پاس
عزت و شہرت کا خیال اور لحاظ ، اپنے وقار کا خیال (عموماً لفظ ’’اپنے ‘‘کے ساتھ مستعمل)۔
نام کاٹ ڈالنا/کاٹنا
۱۔ نام قلمزد کرنا ، رجسٹر سے نام خارج کر دینا ؛ ملازمت یا کسی ذمے داری سے کسی کو برطرف کر دینا ۔
۲۔ نام مٹانا ، نیست و نابود کر دینا ۔
نام کا جَھنڈا اُڑانا
(طنزاً) نام کا چرچا کرنا ، نام اُجالنا ، نیک نامی کے ساتھ مشہور کرنا (اپنے کے ساتھ مستعمل) ۔
نام کا چَراغ جَلانا/رَوشن کَرنا
کسی کے نام سے قبر پر چراغ جلانا (منّت یا کسی بزرگ کی عزت کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں) ۔
نام کا خَط
۱۔ خط جو کسی کے نام ہو ۔
۲۔ کسی خاص شخص کی چٹھی
نام کا خُطبَہ پَڑھنا
جمعے کے خطبے میں حاکم وقت کے نام کا اعلان کرنا ۔
نام کا خُطبَہ پَڑھوانا
نام کا خطبہ پڑھنا (رک) کا متعدی المتعدی ۔
نام کا خُم رَکھنا
(گنجفہ بازی) گنجفے بازوں کا اپنے معشوق کے نام سے پتے چھپانا (گنجفہ باز اپنے محبوب کے نام کا خم رکھتے ہیں) ۔
نام کا دُشمَن ہونا
سخت بیزار ہونا ، بے حد نفرت کرنا ، نہایت متنفر ہونا ۔
<
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
۲۸
>