( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات کا پَہْلُو
بات کا رخ ، انداز یا اشارہ
بات کا پیش جانا
کسی کی بات کا دوسرے کی بات سے زیادہ مستحکم ہونا ، کسی کی راے دوسرے کے مقابل زیادہ مانی جانا.
بات کا پھانکْنا
بے نتیجہ یا جے معنی گفتگو سننا.
بات کا توڑْ لانا
بطلان پیش کرنا ، رد میں دلیل ، بات کاٹنا (رک) .
بات کاٹْنا
۱. دوسرے کی گفتگو کے بیچ میں بولنا ( جس سے اسکی بات کٹ جائے ).
۲. کسی کے کلام کو دلیل سے رد کرنا .
۳. بات پوری نہ کہنے دینا.
بات کا چِکْنانا
چکنی چپڑی باتیں کرنا.
بات کا چُوکا آدْمی یا ڈال کا چُوکا بَنْدَر پِھر سَنبَھلْتا نَہیں
جو شخص موقع پر چوک جاتا ہے وہ اسکی تلافی نہیں کر سکتا اور نقصان اٹھاتا ہے ، جس طرح بندر کے ہاتھ سے درخت کی شاخ چھوٹ جاتی ہے تو وہ ضرور گر پڑتا ہے
بات کا چِھینٹا
بات کا کنایہ ، اشارہ .
بات کا دَھنی
رک : بات کا پکّا .
بات کاڑْنا
بات چھیڑنا .
<
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
>