( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲۴   ۲۵   ۲۶   ۲۷   ۲۸   ۲۹   ۳۰   ۳۱   ۳۲       >
  1. مُنہ پَک آنا / پَکنا

    رک : منہ آنا ، منہ میں چھالے پڑجانا ۔
     

  2. مُنہ پَکَڑنا

    بولنے نہ دینا ، بولنے سے روکنا ۔
     

  3. مُنہ پونچھنا

    رومال سے چہرہ صاف کرنا ، چہرے سے پسینہ یا پانی وغیرہ پونچھنا ، منھ خشک کرنا ۔
     

  4. مُنہ پَہ

    منھ پر ، سامنے ، روبرو ۔
     

  5. مُنہ پِیٹ پِیٹ لینا

    نہایت غصے یا افسوس کی حالت میں اپنے منھ کو طمانچوں سے لال کرنا ، سر پیٹ پیٹ لینا ۔
     

  6. مُنہ پِیٹ کَر نِیلا کَرنا

    منھ اتنا پیٹنا کہ نیلا ہوجائے ، چہرے پر سخت زد و کوب کرنا ، سزا دینا ۔
     

  7. مُنہ پِیٹ لینا / پِیٹنا

    ۱۔ اپنے چہرے پر تھپڑ مارنا ، منھ پر طمانچے مارنا ۔
    ۲۔ نہایت غصے ، غم یا افسوس کی حالت میں اپنے منھ پر پے درپے طمانچے مارنا ، ماتم کرنا ؛ پچھتانا ، ملال کرنا ۔
     

  8. مُنہ پِیلا پَڑجانا

    منھ پر زردی چھا جانا ، مردنی چھا جانا ، خوف زدہ ہو جانا
     

  9. مُنہ پھاڑ پَنجے جھاڑ

    (مجازاً) زبان دراز اور جھگڑالو ؛ حجتی ، بدکلام ، بدتمیز ۔
     

  10. مُنہ پَھاڑ کَر کَہنا

    چلاکر کہنا ، بلند آواز میں بتانا ۔