( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۳ نتائج (۰سیکنڈ )
آدْمی سا پَکھیرُو کوئی نَہیں
انسان اپنی عقل سے اتنی دور دور پہون٘چتا ہے کہ کوئی پرندہ اتنی دور پرواز نہیں کر سکتا ، اس جگہ مستعمل جب کوئی شخص تھوڑے ہی دنوں میں بار بار سفر کر کے مختلف مقامات پر پہن٘چے.
آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے
ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے.
آدْمی کا بَچَّہَ
۱. نہ بہت خوبصورت نہ بہت بد صورت ، معملولی شکل وصورت کا ، قبول صورت.
۲. سمجھدار ، باتمیز ؛ طنزً بیوقوف ، احمق.
آدْمی کا جامَہ رَکھْنا
انسانی شکل و صورت میں ہونا، انسان کی جون میں ہونا، انسان ہونا.
آدْمی کا جَنگَل
لوگوں کا ہجوم ، اشخاص کی کثرت.
آدْمی کا شَیطان آدْمی ہے
انسان کو انسان بہکاتا ہے ، انسان دوسرے کے بار باربہکارے اور پھسلانے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا.
آدْمی کُچھ کھو کے سِیکْھتا ہے
نقصان اٹھانے کے بعد تجربہ ہوتا ہے.
آدْمی کَرْنا
رک : آدمی بنانا.
آدْمی کو آدمی سے دَفْعَہ کام پَڑْتا ہے
جب کوئی کس سے کسی بات میں رجوع کرنے سے انکار کرتا ہے تو اس جگہ بولتے ہیں یعنی تمھارا انکار نہٰن چل سکتا ، آدمی کو آدمی سے الخ.
آدْمی کو ڈھائی گَز زَمِین کافی ہے
بہت بڑی عمارتے بنانے یا ویع اراضی حاصل کرنے کی کوشش بے فائدہ ہے.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>