( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۱۴۲ نتائج (۰سیکنڈ )
دو اَسْپَہ
بہت تیزی سے، جلد، فوراً.
دو اِک
چند، تھوڑے، دو چار.
دو اَگّا سے سُتَّر
بہتّر (۷۲)
دو اَلِف
(تجوید) الف جس پہ مد کا نشان ہو (آ) ، الف مد آ ، دو الف کے برابر ایک آواز، کھین٘چ کر پڑھا جانے والا الف.
دو اِنْچ
دو انچ کے برابر ؛ (مجازاً) تھوڑا سا ، زرا سا.
دو اَنگ
۱. (سِپہ گری) پھری کے ساتھ پھنکیتی کا استعمال
۲. سِپر اور شمشیر لے کر جنگ کرنا.
۳. (حیوانیات) تارا مچھلی کے جسم کے وہ دو بازو جن کے زاویے پر مامسامی تختی واقع ہوتی ہے دو انگ کہلاتے ہیں جبکہ باقی ماندہ تین بازو بطور مجموعی سہ انگ کہلاتے ہیں
دو اَنگُشْتِیا
(کرن، گوٹا وغیرہ) جس کی چوڑائی دو انگل ہو
دو اَنگُشْتِیا کِرَن
(زربافی) دو انگل چوڑی کِرن یعنی وہ کِرن جس کی جھالر دو انگل لٹکی ہوئی ہو
دو اَنگُشْتِیا گوٹا
(زربافی) دو انگل چوڑا گوٹا یا ٹھپّا
دو اُنگَل آگے
کسی کے مقابلے میں کچھ بڑھ چڑھ کر، زیادہ (عموماً برائی میں).
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>