دو انگ یہ ہے کہ سپر اور شمشیر لے کر جنگ کرے ، اس فن کے کاملین سے اس طرح تحقیق ہوا ہے.
(۱۸۴۵، مجمع الفنون (ترجمہ) ، ۱۳۵)
برسے لہو تو کھیت میں آئے بہارِ جنگ
دیکھو جنابِ حیدرِ کرّار کی دو انگ
(۱۸۹۳، ریاض شمیم ، ۲۶۴:۱)
۳. (حیوانیات) تارا مچھلی کے جسم کے وہ دو بازو جن کے زاویے پر مامسامی تختی واقع ہوتی ہے دو انگ کہلاتے ہیں جبکہ باقی ماندہ تین بازو بطور مجموعی سہ انگ کہلاتے ہیں
(ماخوذ : حیِوانی نمونے (غیر فقارئیے)، ۴۹۴)
[ دو + ان٘گ (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .