۱. باہم متحد ، یک جان دو قالب ، یک جان ، (مجازاً) عاشق و معشوق
دو دل ایک دل ہوتیں جھٹ تے ، سراں تے جیوں پر اٹھتے .
(۱۶۳۵، سب رس ، ۲)
دو دِلوں میں یہ فاصلے کیسے
تیسرا کوئی درمیاں تو نہیں
(۱۹۷۵، پردۂ سخن ، ۵۹)
۲. تذبذب ، گومگو ، ہچکچاہٹ ، دو دلی .
دو دل سیتی تمن سوں جن کوئی کیتے پیرت
جیو کے نین سوں ہرگز نا دیکھے دلکشا صبح
(۱۶۱۱، قلی قطب شاہ ، ک ، ۷۷)
[ دو + دِل (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .