بالکل قدر نہ کرنا ، ذرا خاطر میں نہ لانا ، بالکل نہ پوچھنا .
فقط اس قرض کے کارن سب کچھ خالصے لگ گیا ، اب کوئی دو کوڑی کو بھی نہیں پوچھتا .
(۱۹۰۸ ، صبح زندگی ، ۱۹)
جب نہ دو کوڑی کو پوچھے کوئی تو کیا حاصل
دانۂ اشک جو ہے مثلِ گہر ہونے دو
(۱۹۳۷ ، ظریف لکھنوی ، دیوان جی ، ۱ : ۷۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .