( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
شام كا صُبْح كرنا
رات بسر كرنا ، رات گزارنا ۔
شام كَرْنا
۱۔ دن گزارنا ، دن بسر كرنا ؛ بے چینی میں وقت كاٹنا ۔
۲۔ سیاہ كَرنا ؛ تباہ كرنا ؛ دلكشی ختم كردینا ۔
شام ِ کَلِّیان
(موسیقی) كَلّیان ٹھاٹھ سے مرتب ایک راگ جو شام كے وقت یا اول شب گایا جاتا ہے اس كے سب سُر تیور ہیں اس كی كئی راگنیاں ہیں ؛ ایمن ؛ شدھ كلیان ہنڈول وغیرہ ۔
شام كوشام اَور سَحَر كو سَحَر نَہ گِننا
رات دن كسی كام میں مشغول رہنا ؛ بہت زیادہ مصروفیت كی وجہ سے وقت كا احساس نہ رہنا ، مصروفیت كی وجہ سے وقت كی طرف دھیان نہ دینا؛ محنت كرنا ۔
شام كی پُوچْھنا سَحَر كی كَہْنا
بے تُكا جواب دینا ۔
شام كے مُرْدے كو / كا ، كَب تَک/ كَہاں تَک ، روئے شیون كریں
عمر بھر كے جھگڑے كی كہاں تک شكایت كی جائے ۔
۲۔ ہندو اپنے مردے كو شام كو آگ نہیں دیتے، صبح چلاتے ہیں ۔
شام گاہ
شام كا وقت
شام گاہی
شام كا ۔
شام لینا
رک : شام پكڑنا ۔
شام مَنانا
۱۔ ( ادبیات ) كسی شاعر ادیب ، مفكر یا دانشور كے اعزاز میں شام كے وقت كوئی ادبی مجلس منعقد كرنا ۔
۲۔ تفریح كے لیے شام كے وقت گھر سے باہر كسی پُر فضا مقام پر جانا ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>